بنگلادیش سے سیریز کے ابتدائی ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان نے 4 کھلاڑیوں کو ڈیبیو کا موقع فراہم کیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں 18 برس بعد ایسا موقع آیا ہے جب ایک ون ڈے میچ میں 4 کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا۔
اس سے قبل 2008 میں زمبابوے کیخلاف شیخوپورہ میں ایسا ہوا تھا۔
ڈیبیو کرنے والوں میں حالیہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ٹاپ اسکورر صاحبزادہ فرحان کے ساتھ عبدالصمد، شامل حسین اور معاذ صداقت شامل تھے۔
