اسلام آباد ِ ڈیلرز مارجن میں اضافے کے بعد آئل مارکیٹنگ کمپنیاں (او ایم سی) بھی اپنے مارجن میں اضافے کے لیے سرگرم ہو گئی ہیں اور آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل (او سی اے سی) نے اوگرا کو خط لکھ کر مارچ 2026 سے زیر التوائ 66 ارب روپے کے پرائس کلیمز اور مارجن پر فوری عملدرآمد کا مطالبہ کر دیا ہے۔ او سی اے سی کے مطابق، آئل انڈسٹری شدید مالی دباو¿ اور خطے کی کشیدہ صورتحال کے باعث سپلائی چین کے مسائل کا شکار ہے، اور مارچ 2023 کے بعد سے پٹرولیم کمپنیوں کے مارجن میں 1.22 روپے فی لٹر اضافے کا فیصلہ تاحال التوائ کا شکار ہے۔ کونسل نے خبردار کیا ہے کہ مخدوش مالی صورتحال برقرار رہنے کی صورت میں سپلائی چین کی خرابی کی ذمے داری آئل انڈسٹری پر نہیں ہوگی
اہم خبرپاکستان
آئل کمپنیوں کا مارجن بڑھانے اور 66 ارب واجبات کی فوری ادائیگی کا مطالبہ
