اسلام آباد : نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے زیر اہتمام شہری سیلاب کی صورتحال سے بچاو¿ کے حوالے سے ایک اہم سیمینار اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں شہری علاقوں کو محفوظ بنانے، ڈرینج سسٹم کی بہتری اور ادارہ جاتی رابطہ کاری پر تفصیلی غور کیا گیا۔ سیمینار میں 2025-26 کے دوران شہری سیلاب سے متاثرہ علاقوں اور کمزور انفراسٹرکچر کا جائزہ لیا گیا جبکہ جون 2027 تک کے لیے قابلِ عمل ترجیحی اقدامات طے کیے گئے۔ اس موقع پر چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے زور دیا کہ شہری سیلاب کے مو¿ثر انتظام کے لیے پیشگی تیاری، نکاسی آب کے نظام کی بہتری اور قدرتی آبی گزرگاہوں کا تحفظ انتہائی ضروری ہے تاکہ پاکستان کے شہری مراکز کو مزید پائیدار اور محفوظ بنایا جا سکے
اہم خبرپاکستان
شہری سیلاب سے نمٹنے کے لیے پیشگی تیاری ناگزیر ہے: چیئرمین این ڈی ایم اے
