اہم خبرپاکستان

گمراہ کن پروپیگنڈے کی موثر روک تھام اولین ترجیح ہے، عطاء اللہ تارڑ

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز عوام تک بروقت معلومات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں، اور منفی پروپیگنڈے و گمراہ کن مواد کی مو¿ثر روک تھام وزارت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیر آباد پریس کلب کے وفد نے وزارت اطلاعات و نشریات کے ڈیجیٹل کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ (ڈی سی ڈی) کا دورہ کیا، جہاں وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے وفد کو محکمے کے امور اور دائرہ کار پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے اس بات پر زور دیا کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز عوام تک بروقت معلومات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں، اور منفی پروپیگنڈے و گمراہ کن مواد کی مو¿ثر روک تھام وزارت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ وفد نے وزارت اطلاعات کی ڈیجیٹل سرگرمیوں اور جدید اقدامات کو سراہتے ہوئے ان کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو قابلِ تحسین قرار دیا

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *