اہم خبرپاکستان

اسحاق ڈار اور عباس عراقچی میں رابطہ، بحری جہازوں کی محفوظ آمدورفت پر زور

اسلام آباد:نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈارنے کہا ہے کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری ہی قابلِ عمل راستہ ہیں، توانائی اور بحری آمدورفت میں رکاوٹوں کے ترقی پذیر ممالک پر اثرات مرتب ہوتے ہیں، بحری جہازوں کی محفوظ اور فوری آمدورفت یقینی بنانا ضروری ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلی فونک گفتگو ہوئی،لاسحاق ڈار اور عباس عراقچی نے خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔اسحاق ڈار نے بلاتعطل توانائی کی فراہمی کی اہمیت پر زور دیا۔اسحاق ڈارنے کہا کہ بحری جہازوں کی محفوظ اور فوری آمدورفت یقینی بنانا ضروری ہے، توانائی اور بحری آمدورفت میں رکاوٹوں کے ترقی پذیر ممالک پر اثرات مرتب ہوتے ہیں، عالمی سپلائی چینز کے لیے بحری جہازوں کی محفوظ آمدورفت انتہائی اہم ہے، خطے میں امن و استحکام کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری ہی قابلِ عمل راستہ ہیں۔ترجمان کے مطابق پاکستان اور ایران نے قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا جبکہ نیویارک میں ملاقات پر بھی اتفاق کیا گیا۔دونوں وزرائے خارجہ کی اقوام متحدہ کی 81ویں جنرل اسمبلی کے موقع پر ملاقات ہوگی۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *