کاروبار

کراچی پورٹ سے متحدہ عرب امارات کے لیے نئی فیڈر شپ سروس کا آغاز

پاکستان کے اقتصادی مرکز کراچی پورٹ سے متحدہ عرب امارات کے لیے نئی فیڈر شپ سروس باضابطہ طور پر شروع کر دی گئی ہے۔ کراچی گیٹ وے ٹرمینل سے فجیرہ اور خورفکن کے لیے یہ باقاعدہ شپنگ سروس آپریشنل ہو گئی ہے اور پہلا فیڈر شپ بھی ٹرمینل پہنچ چکا ہے۔

محکمہ میری ٹائم کے مطابق اس نئی سروس کے آغاز سے پاکستان اور یو اے ای کے درمیان شپنگ کے روابط مضبوط ہوں گے اور کراچی سے براہِ راست کنٹینر شپنگ کے ذریعے عالمی تجارتی نیٹ ورک تک رسائی مزید آسان ہو جائے گی۔ اس اقدام سے دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات میں سہولت پیدا ہوگی اور سپلائی چین کے نظام کو تیز تر بنانے میں مدد ملے گی۔

تجارت اور شپنگ کے ماہرین کے مطابق اس فیڈر سروس سے نہ صرف کنٹینرز کی ترسیل میں وقت کی بچت ہوگی بلکہ پاکستان کی تجارتی برآمدات کو بھی عالمی مارکیٹ میں مزید مواقع فراہم ہوں گے، جس سے معیشت کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کیا جا سکتا ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *