پاکستان

مشرق وسطیٰ کشیدگی، دوست ممالک کے تعاون سے طویل المدتی امن حاصل کرنے کی امید ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ خلیج کا بحران ہمارے لیے ایک مشکل مرحلے پر آیا۔ دوست ممالک کےتعاون سےطویل المدتی امن حاصل کرنے کی امید ہے۔ ہماری معیشت اب مستحکم اور ترقی کی جانب بڑھ رہی ہے۔
پاکستان امریکا بزنس کونسلز کے وفود سے گفتگو میں وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی جارہی ہیں۔ معیشت کو ڈیجیٹائز کرنے ٹیکنالوجی اور ای گورننس پر تیزی سے کام جاری ہے۔ بہت جلد بجلی کی تقسیم کرنے والی کمپنیوں کو پرائیویٹ سیکٹر کے حوالے کریں گے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت کا کام نجی شعبے کیلئے کاروبار ،سرمایہ کاری اور سازگارماحول فراہم کرناہے، پاکستان میں موجود معاشی صلاحیتوں اورمواقع پرسنجیدہ بات چیت کا وقت آگیا، نجکاری کاروباری برادری کی دلچسپی کا اہم شعبہ ہے۔
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ بندرگاہوں اور جہاز رانی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی بھرپور استعداد موجودہے، آئی ٹی اورمصنوعی ذہانت سےمتعلق اقدامات ہماری ترجیحات میں شامل ہیں، نوجوانوں کوہنر، روزگارکےمواقع فراہم کرکے خود مختاربنارہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی، مشینری کے استعمال سے فی ایکڑپیداوار بڑھائی جاسکتی ہے، کان کنی اورمعدنیات بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کا اہم شعبہ ہے، پاکستان کےپاس زراعت کے شعبے میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان خطےمیں امن کی کوششوں کو آسان بنانےکیلئے بھرپور کردار ادا کررہاہے، پاکستان امریکا تعلقات گزشتہ ایک سال کےدوران بہت بہتر ہوئے ہیں، پاکستان امریکا بزنس کونسل اسلام آباد اور واشنگٹن کے درمیان بہترین پل ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *