پاکستانسپورٹس

’اچھا کھلاڑی تھا بےچارہ‘، اعظم خان کا اپنی موت کی خبر پر طنزیہ ردعمل وائرل

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان نے سوشل میڈیا پر اپنی موت سے متعلق جعلی خبر وائرل ہونے پر دلچسپ اور طنزیہ انداز میں ردعمل دیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں اعظم خان اپنے دوستوں کے ساتھ اس جھوٹی خبر پر ہنستے دکھائی دیتے ہیں۔
بعد ازاں انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ’اچھا کھلاڑی تھا، بیچارہ، کل پاکستان کے لیے کھیلنے والا تھا، مر گیا‘۔
28 سالہ اعظم خان نے آخری مرتبہ 6 جون 2024 کو امریکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میچ میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔
وہ اب تک 14 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں 88 رنز بنا چکے ہیں۔
محمد رضوان کا این سی سی آئی اے سے موبائل واپس کرنے کا مطالبہ
واضح رہے کہ جعلی خبروں اور مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ مواد کے بڑھتے رجحان کے باعث حالیہ عرصے میں معروف شخصیات کے بارے میں ایسی افواہیں متعدد بار سامنے آچکی ہیں۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *