پاکستان نے ایشین گیمز 2026 کے مینز والی بال کوارٹر فائنل میں بھارت کو 0-3 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔
اوکازاکی چُوؤ سوگو پارک جمنازیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے 19-25، 23-25 اور 18-25 سے کامیابی حاصل کی۔
دوسرے سیٹ میں بھارت نے سخت مزاحمت کرتے ہوئے 16-19 کی برتری حاصل کی تاہم پاکستانی ٹیم نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے سیٹ اپنے نام کر لیا۔ History
پاکستان کی جانب سے خان مراد نے 19 جبکہ علی عثمان فریاد نے 13 پوائنٹس اسکور کیے۔
سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ جنوبی کوریا اور دفاعی چیمپئن ایران کے درمیان کوارٹر فائنل کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔
بھارت اب پانچویں سے آٹھویں پوزیشن کے لیے مقابلوں میں حصہ لے گا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ 2022 کے ایشین گیمز میں بھی پاکستان نے بھارت کو 0-3 سے شکست دی تھی۔
پاکستانسپورٹس
ایشین گیمز والی بال: پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی
