اہم خبربلوچستان

نوجوانوں میں بدعنوانی کے خاتمے کیلئے آگاہی اور دیانت داری کا فروغ ضروری ہے۔محمد سلیم احمد

کوئٹہ :نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (NUST) کے طلباءو فیکلٹی ممبران پر مشتمل ایک وفد نے آج آگاہی اور اورینٹیشن پروگرام کے سلسلے میں نیب کمپلیکس کوئٹہ کا دورہ کیا۔وفد کا ڈائریکٹر جنرل نیب بلوچستان کی جانب سے ڈائریکٹر اویئرنس اینڈ پریونشن جناب محمد سلیم احمد اور ان کی ٹیم نے پرتپاک استقبال کیا۔دورے کے دوران مہمانوں کو قومی احتساب بیورو کے طریقہ کار اور امور کے بارے میں جامع بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں قومی احتساب آرڈیننس 1999 کے تحت نیب کے دائرہ کار، نیب کی سہ رخی حکمت عملی یعنی آگاہی، تدارک اور نفاذ، شکایت کے سفر یعنی تصدیق سے لے کر ریفرنس تک کے مراحل، اور این اے او (NAO) میں حالیہ قانونی ترامیم کے بارے میں تفصیلی آگاہی فراہم کی گئی۔اس موقع پر مہمانوں کو بدعنوانی کے خاتمے میں نوجوانوں کے کردار کو اجاگر کرتی ایک مختصر دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔بعد ازاں طلباءاور فیکلٹی ممبران کو نیب بلوچستان کے مختلف ونگز اور سیلز کا دورہ کرایا گیا جہاں متعلقہ افسران نے انہیں مختلف شعبہ جات کے افعال، شکایات کے ازالے کے طریقہ کار، انسدادی سرگرمیوں اور تعلیمی اداروں میں کریکٹر بلڈنگ سوسائٹیز (CBS) کے قیام کے حوالے سے بریفنگ دی۔دورے کے دوران ایک انٹرایکٹو سوال و جواب کا سیشن بھی منعقد ہوا جس میں طلباءنے نیب کے دائرہ اختیار، شکایات درج کرانے کے طریقہ کار اور دیانت داری کے فروغ میں نوجوانوں کے کردار سے متعلق سوالات کیے۔آخر میں ڈائریکٹر اے اینڈ پی جناب محمد سلیم احمد نے ڈی جی نیب بلوچستان کی جانب سے نسٹ(NUST) کے نمائندہ / فیکلٹی ممبر کو نیک نیتی کے اظہار کے طور پر یادگاری سووینئر پیش کیا۔پروگرام کا اختتام گروپ فوٹو کے ساتھ ہوا۔وفد نے نیب بلوچستان کی جانب سے نوجوانوں میں آگاہی کے فروغ کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا اور دورے کو معلوماتی اور مفید قرار دیا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *