ون ڈے ورلڈکپ 2027 کے نئے فارمیٹ نے روایتی حریف بھارت اور پاکستان کے درمیان ایک ہی ٹورنامنٹ میں تین مرتبہ مقابلے کی راہ ہموار کردی ہے۔
دونوں ٹیموں کو گروپ اے میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا، افغانستان، شریک میزبان زمبابوے اور ایک کوالیفائر کے ساتھ رکھا گیا ہے۔
بھارت اور پاکستان گروپ مرحلے میں 10 اکتوبر کو جوہانسبرگ کے وانڈررز اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گے۔ History
نئے فارمیٹ کے تحت ہر گروپ سے تین بہترین ٹیمیں اور دونوں گروپس میں مجموعی طور پر چوتھی پوزیشن حاصل کرنے والی بہتر ٹیم سپر 7 مرحلے میں پہنچے گی۔
اگر بھارت اور پاکستان دونوں اگلے مرحلے میں پہنچتے ہیں تو 7 نومبر کو کیپ ٹاؤن میں ایک بار پھر ان کا مقابلہ ہوسکتا ہے۔ History
اس کے بعد سیمی فائنل یا فائنل میں پہنچنے کی صورت میں تیسری مرتبہ بھی ٹکراؤ ممکن ہے۔
دوسری جانب اس سے قبل ایشیا کپ میں بھی دونوں روایتی حریفوں کے درمیان ایک سے زائد مقابلے ہوسکتے ہیں جس کے باعث چند ماہ کے دوران کئی پاک بھارت مقابلے دیکھنے کو مل سکتے ہیں۔
فی الحال دونوں ٹیمیں 3 اکتوبر کو صبح ساڑھے 9 بجے جاپان میں ایشین گیمز کے گولڈ میڈل میچ میں آمنے سامنے ہوں گی۔
پاکستانسپورٹس
ون ڈے ورلڈکپ 2027: پاکستان اور بھارت کا تین مرتبہ مدمقابل آنے کا امکان
