کوئٹہ:صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہے کہ عوام کی سہولیات کےلئے صحت کے شعبے میں بہتری لائی اور عوام اس سے بھر پور استفادہ حاصل کر رہی ہے تنقید ضرور کریں لیکن تعمیری اقدامات کے بھی تعریب کی جائے تاکہ عوام کو یہ معلوم ہو سکے کہ کچھ تبدیلی ضرور آئی جس کی واضح مثال نئے ٹراما سینٹر ہے جو عوام کو ہر سہولیات حتیٰ کہ کھانے کےلئے بھی اقدمات کی جارہی ہے یہ بات انہوںنے صحافیون کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت نے شروع دن سے لیکر آج تک جو دعوے کئے وہ رنگ لے آئی اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی خصوصی تعاون سے سرکاری ہسپتالوں کے ساتھ جو نیا ٹراما سینٹر بنایا گیا جس سے غریب ہو یا امیر دونوں استفادہ حاصل کر رہی ہے پہلے یہاں کے رہنے والے اندرون ملک جاکر قیمتی ہسپتالوں میں علاج ومعالجہ کرتے تھے بعض ایسے لوگ تھے جو جانے کےلئے کرائے کے پیسے بھی نہیں ہوتے تھے علاج و معالجہ اور ڈاکٹرروں کی فیس ادا کرنا تو دور کی بات لیکن اللہ کے فضل سے شروع میں عوام کے ساتھ صحت کی سہولیات فراہمی کے حوالے سے جو وعدہ کیا گیا اس پر عمل درآمد کرانے کےلئے بھر پور کوشش کی ہے اور کل اختلافات رکھنے والے لوگ آج ہمارے اس اچھائی کاموں کے تعار ف کر رہے ہیں انہوںنے کہا کہ صحت کی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے متعلقہ انتظامیہ اور ڈاکٹروں کو سخت ہدایت جاری کی ہے کہ اس حوالے سے کوئی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کرینگے چاہئے ہمارے خلاف جو بھی محا ظ کھول لیں ہم اس پر توجہ دینے کی بجائے عوام کی ترقی اور صوبے کی ترقی پر توجہ دینگے ۔
اہم خبربلوچستان
صحت کے شعبے میں اصلاحات کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں,بخت محمد کاکڑ
