پاکستانسپورٹس

ایشین گیمز کرکٹ فائنل: حسن نواز اور صائم ایوب کی شراکت نے جیت کی امید روشن کردی

ایشین گیمز کے مینز کرکٹ ایونٹ کے فائنل میں حسن نواز اور صائم ایوب کی شراکت نے بھارت کے خلاف مشکلات کچھ کم کردیں۔
نشین میں کھیلے جارہے میچ میں 212 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 3 وکٹیں جلد گر نے کے بعد حسن نواز اور صائم ایوب نے ٹیم کو سنبھالا۔
دونوں نے 48 گیندوں پر 87 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کو مشکل سے نکالا تاہم صائم ایوب 29 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
پاکستان ٹیم نے 15 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 130 رنز بنالیے ہیں اور اسے جیت کے لیے 30 گیندوں پر 80 رنز درکار ہیں۔ تاریخپڑھیں
معاذ صداقت 23، کپتان صاحبزادہ فرحان 10 اور عثمان خان 3 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
بھارت کی جانب سے اکشر پٹیل نے 2 جبکہ واشنگٹن سندر نے ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ابھیشیک شرما (61)، تلک ورما (ناٹ آؤٹ 51) اور شیوم دوبے (27) کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 211 رنز بنائے۔
کپتان شریاس ایئر 21، ایشان کشن 20، سوریا ونشی 15 اور سنجو سیمسن 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے احمد دانیال اور عرفات منہاس نے 2، 2 جبکہ صائم ایوب اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ تاریخپڑھیں
پااکستان ٹیم نے ناقص فیلڈنگ کا مظاہرہ کیا اور کئی مواقع ضائع کیے۔
پانچویں اوور میں ابھیشیک شرما اور شریاس ایئر کو مواقع بھی ملے جب صائم ایوب نے تین گیندوں پر دو کیچز ڈراپ کردیے۔
ابھیشیک شرما اور تلک ورما کو رن آؤٹ کرنے کے مواقع بھی ضائع کیے جبکہ مجموعی طور پر 4 کیچز ڈراپ کیے۔
واضح رہے کہ اس بڑے ٹاکرے کے ٹاس کے موقع پر بھارتی کپتان نے ایک مرتبہ پھر کھیل کو سیاست زدہ کرتے ہوئے پاکستانی کپتان سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *