انٹرنیشنلاہم خبر

یمنی حکومت کا حوثیوں کیخلاف ملک گیر فوجی آپریشن شروع کرنے کا اعلان

صنعاء : یمنی مسلح افواج نے اتوار کی صبح اعلان کیا ہے کہ دارالحکومت صنعاء اور حوثیوں کے اہم مرکز سمجھے جانے والے صعدہ میں ان کے خلاف فوجی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ یمنی حکومت سے وابستہ مسلح افواج کے ترجمان نے بتایا کہ فوج نے دونوں علاقوں میں ”اہم اہداف“ کو نشانہ بنایا ہے، تاہم حملوں کی نوعیت اور اہداف سے متعلق مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس سے قبل حوثیوں سے وابستہ یمنی ٹی وی چینل ”المسیرہ“ نے صنعاء میں ایک حملے کی اطلاع دیتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ یہ کارروائی سعودی عرب نے کی ہے۔ سعودی حکام کی جانب سے تاحال اس دعوے کی تصدیق نہیں کی گئی۔یمن میں حوثی جنگجوؤں اور سعودی حمایت یافتہ حکومت سے منسلک فورسز کے درمیان 2022 میں جنگ بندی کے بعد مسلح جھڑپوں میں نمایاں کمی آئی تھی، تاہم ایران اور امریکہ کے درمیان بڑھتے ہوئے تنازع کے اثرات خطے میں پھیلنے کے بعد یمن میں بھی دوبارہ فوجی کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *