اہم خبرپاکستان

اسحاق ڈار سے جنرل سید عامر رضا کی ملاقات، ادارہ جاتی رابطہ کاری مضبوط بنانے پر اتفاق

اسلام آبادٌنیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کے کمانڈر جنرل سید عامر رضا اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان کے قومی مفادات کے فروغ کے لیے ادارہ جاتی رابطہ کاری کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر اتفاق کیا ہے۔نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کے کمانڈر جنرل سید عامر رضا نے وزارت خارجہ میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے جنرل سید عامر رضا کو ترقی اور نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کے کمانڈر کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے جنرل سید عامر رضا کے لیے نئی ذمہ داریوں میں کامیابی کی خواہش کا اظہار کیا،ملاقات میں قومی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اسحاق ڈار اور جنرل سید عامر رضا نے علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کے قومی مفادات کے فروغ اورعلاقائی امن و سلامتی میں کردار ادا کرنے کے لیے قریبی ادارہ جاتی رابطہ کاری کی اہمیت پر اتفاق کیاگیا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *