اہم خبرپاکستان

جدید جنگی تقاضوں سے ہم آہنگ تربیت اور صلاحیتوں کا فروغ ہماری اولین ترجیح ہے، عاصم منیر

راولپنڈی، تربیلا؛آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے تربیلا میں اسپیشل سروسز گروپ ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، ایس ایس جی کی جنگی مہارت اور خصوصی آپریشنز کی انجام دہی کے مظاہرے کا مشاہدہ، مادرِ وطن کے دفاع میں جامِ شہادت نوش کرنے والے ایس ایس جی کے جوانوں کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔ ترجمان افواج پاکستان آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی آمد پر، جی او سی اسپیشل سروسز گروپ نے ان کا استقبال کیا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے یادگارِ شہدائ پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی، اور مادرِ وطن کے دفاع میں جامِ شہادت نوش کرنے والے ایس ایس جی کے جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کیا، انہیں ایس ایس جی کی خصوصی تربیت، آپریشنل تیاریوں اور مشن سے متعلقہ امور کے بارے میں بریفنگ دی گئی، انہوں نے جدید ترین خصوصی سازوسامان کا معائنہ کیا اور ایس ایس جی کی جنگی مہارت اور خصوصی آپریشنز کی انجام دہی میں انتہائی درستگی کے مظاہرے کا مشاہدہ کیا، افسران اور جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے، آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ان کی پیشہ ورانہ مہارت، بلند حوصلے اور فرض سے غیر متزلزل لگن کو سراہا، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مسلسل تربیت، فوجی صلاحیتوں کا فروغ اور آپریشنل تیاریوں پر توجہ مرکوز رکھنا، بدلتے ہوئے سکیورٹی خطرات اور ابھرتے ہوئے چیلنجوں کے خلاف برتری برقرار رکھنے کے لیے ناگزیر ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *