سپورٹس

پاکستانی کھلاڑیوں کی فیس پر تنازع، بھارتی فوجیوں اور شہریوں کی ہلاکت سے بالواسطہ تعلق کا الزام

انڈیا کے سابق کپتان سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ سن رائزرز لیڈز کی جانب سے پاکستانی سپنر ابرار احمد کو ٹیم میں شامل کرنا ’بالواسطہ طور پر انڈین فوجیوں اور شہریوں کی ہلاکتوں میں کردار ادا کرتا ہے۔‘

انڈین اخبار مڈ ڈے کے لیے ایک کالم میں گواسکر نے لکھا ہے کہ ’دی ہنڈریڈ میں ایک فرنچائز کے انڈین مالک کی جانب سے پاکستانی کھلاڑی کے حصول سے پیدا ہونے والا ہنگامہ حیران کن نہیں۔‘

وہ لکھتے ہیں کہ ’نومبر 2008 میں ممبئی حملوں کے بعد سے، انڈین فرنچائز کے مالکان پاکستانی کھلاڑیوں کو آئی پی ایل کے لیے نظر انداز کرتے آئے ہیں۔

’اگرچہ تاخیر سے، لیکن یہ احساس کہ پاکستانی کھلاڑی کو جو فیس ادا کی جاتی ہے وہ اس پر اپنی حکومت کو انکم ٹیکس ادا کرتے ہیں جو اسلحہ اور ہتھیار خریدتی ہے، اور یہ بالواسطہ طور پر انڈین فوجیوں اور شہریوں کی ہلاکتوں میں حصہ ڈالتی ہے جس کی وجہ سے انڈین ادارے پاکستانی فنکاروں اور کھلاڑیوں کو رکھنے پر غور کرنے سے بھی گریز کر رہے ہیں۔‘

بی بی سی سپورٹ نے گواسکر اور سن رائزرز لیڈز سے رابطہ کیا ہے

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *