بلوچستان

وفاقی محتسب کی ہدایت پر کیسکو نے مبین خلجی کو لاکھوں روپے کی رقم ادا کر دی

کوئٹہ درخواست گزار سابق صوبائی وزیرِ مائنز مبین خلجی نے وفاقی محتسب کوئٹہ کے دفتر میں درخواست جمع کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی کمپن میسرز معیز خان اینڈ برادرز کو جون 2014 میں واپڈا ہسپتال شیخ مندہ، کوئٹہ میں پیجر/اعلانیہ نظام، سی سی ٹی وی نگرانی کیمرے اور ویڈیو کانفرنسنگ سسٹم کی فراہمی، تنصیب اور کمیشننگ کا ٹھیکہ دیا گیا تھا۔
منصوبہ کامیابی سے مکمل کرنے کے باوجود، شکایت گزار کو تاحال 55 لاکھ روپے کی ادائیگی نہیں کی گئی۔ادارے کی جانب سے تقریباً 12 سال کی تاخیر ہوئی ہے۔

مزید برآں، شکایت گزار نے بروقت انصاف کے حصول کے لیے وفاقی محتسب کوئٹہ کے دفتر میں درخواست جمع کرائی اور درخواست موصول ہوتے ہی وفاقی محتسب کوئٹہ نے بروقت انکوائری کا آغاز کیا اور متعلقہ محکمے کو طلب کر کے کیس کی فوری سماعت شروع کر دی۔

سماعت کے دوران متعلقہ محکمہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔لہذا، وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ درخواست گزار کو 55 لاکھ فوری طور پر ادا کیے جائیں۔احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے درخواست گزار کو 55 لاکھ روپے ادا کر دیئے۔اس بروقت اور منصفانہ فیصلے پر درخواست گزار نے وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *