کراچی تیل و گیس کے حالیہ بحران میں آئل اور گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ(او جی ڈی سی ایل) مسلسل کامیابیوں کی راہ پر گامزن ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق آئل اور گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے سندھ اور خیبرپختونخوا سے گیس کی اہم دریافت کا اعلان کیا ہے، او جی ڈی سی ایل نے ایک ہی روز دوسری بار گیس کی دریافت پر پاکستان اور لندن سٹاک ایکسچینج کو خطوط ارسال کر دیئے۔
خط میں کہا گیا کہ او جی ڈی سی ایل نے صوبہ سندھ کے ضلع خیرپور میں واقع سہتو-1 کنویں سے گیس کی اہم دریافت کا اعلان کیا ہے، کنویں سے یومیہ 17.2 ملین مکعب فٹ گیس حاصل ہو رہی ہے۔
