کوئٹہ صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو نے یارو کے علاقے میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے میں ملوث عناصر قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے اپنے جاری کردہ مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں واقعے کی تمام پہلوں سے تحقیقات جاری ہیں واقعے میں ملوث افراد کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور اس سلسلے میں تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں حکومت متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے اور مشکل کی اس گھڑی میں لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے اعلی حکام لواحقین سے مسلسل رابطے میں ہیں، جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے بھی مارے جا رہے ہیں صوبے میں امن و امان کے قیام میں خلل ڈالنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور کسی کو بھی قانون سے بالاتر نہیں ہونے دیا جائے گا
بلوچستان
بلوچستان کے وزیر داخلہ نے یارو واقعے کی شدید تنقید کی، تحقیقات کا آغاز
