بلوچستان

بلوچستان میں صحت کی سہولیات یقینی بنانے کے لیے اسپیکر کا چمن کا دورہ

کوئٹہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی وژن کے مطابق بلوچستان میں ہیلتھ سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن ریٹائرڈ عبدالخالق اچکزئی نے حلقہ انتخاب چمن کا خصوصی دورہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ چمن ڈی ایچ کیو ہسپتال کیلئے تین جدید ایمبولینسز اور دیگر ضروری طبی سہولیات جلد فراہم کی جائیں گی۔
اسپیکر بلوچستان کیپٹن ریٹائرڈ عبدالخالق اچکزئی نے کہا ہے کہ چمن ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ایمرجنسی طبی سہولیات کو مزید مؤثر بنانے کیلئے جلد تین جدید طرز کی ایمبولینسز فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال کو فراہم کی جانے والی ایمبولینسز جدید طبی آلات سے لیس ہوں گی، جن میں ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ضروری سہولیات شامل ہوں گی ان ایمبولینسز کے ذریعے مریضوں کو بروقت طبی امداد فراہم کرنے اور انہیں محفوظ طریقے سے ہسپتال منتقل کرنے میں نمایاں بہتری آئے گی اسپیکر بلوچستان اسمبلی نیکہا کہ یہ ایمبولینسز جدید اور اعلیٰ معیار کی سہولیات کی حامل ہوں گی انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان صحت کے شعبے کی بہتری اور سہولیات کی فراہمی کیلئے پُرعزم ہیں اور اس سلسلے میں محکمہ صحت کو جدید تکنیکی آلات اور مشینری سے آراستہ کرنے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چمن ایک اہم سرحدی ضلع اور صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے کافی دور ہونے کی وجہ سے یہاں صحت کی سہولیات کو بہتر بنانا وقت کی ضرورت ہے ان ایمبولینسز کی فراہمی سے نہ صرف مقامی آبادی بلکہ گردونواح کے علاقوں سے آنے والے مریضوں کو بھی بروقت طبی سہولت میسر اور استفادہ حاصل کر سکیں گے انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام کو بہتر اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا اور ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *