بلوچستان

بلوچستان میں موسلادھار بارش، ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ

کوئٹہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش سے ندی نالوں میں طغیانی کی صورتحال پیدا ہوگئی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو ژوب،موسیٰ خیل، سبی، کوہلو، بارکھان، لورالائی، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ہرنائی، قلات ،خضدار،لسبیلہ اور گردونواح میں تیز ہواوںآندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر تیز بارش ژالہ باری کا سلسلہ جاری رہا ۔
اس دوران لورالائی، ژوب، بارکھان ، زیارت ، کوہلو سمیت ملحقہ علاقوں کے ندی نالوں میں طغیانی کی صورتحال پیدا ہوگئی جبکہ نشیبی علاقے بھی زیر آب آگئے ۔ محکمہ موسمیات نے آج پیر کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ ژوب،موسیٰ خیل، سبی، کوہلو، بارکھان، کوئٹہ، لورالائی، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ہرنائی، قلات ،خضدار،لسبیلہ اور گردونواح میں تیز ہواوںآندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر تیز بارش ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا ہے ۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *