صحت

گردوں کی بیماریوں کے امکانات میں اضافہ، اہم خطرناک عنصر سامنے آ گیا

گردوں کے دائمی امراض بہت زیادہ تکلیف دہ ہوتے ہیں اور علاج نہ ہونے پر موت کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔

اب ایک تحقیق میں گردوں کے امراض کا خطرہ بڑھانے والے ایک اہم عنصر کو دریافت کیا گیا ہے۔

جرنل بی ایم سی نیفرولوجی میں شائع تحقیق میں کیا گیا کہ منہ کی صحت اور گردوں کی صحت کے درمیان تعلق موجود ہے۔

اس تحقیق کے لیے 150 تحقیقی رپورٹس کے ڈیٹا کا تفصیلی تجزیہ کیا گیا جن میں منہ اور گردوں کے درمیان تعلق کا جائزہ لیا گیا تھا۔

محققین نے بتایا کہ ہم یہ پہلے سے جانتے ہیں کہ گردوں کے دائمی امراض اور منہ کے امراض کے درمیان تعلق موجود ہے۔

انہوں نے بتایا کہ منہ کی خراب صحت سے مدافعتی نظام متاثر ہوتا ہے، خون کی شریانیں سکڑ جاتی ہیں جبکہ منہ میں موجود جراثیموں سے جسم میں ورم پھیلتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ یہ ورم متعدد امراض جیسے امراض قلب کا باعث بنتا ہے مگر اس سے گردوں کی صحت بھی متاثر ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسی طرح گردوں کے امراض کے شکار افراد میں موجود ورم مسوڑوں کے امراض کا خطرہ بڑھاتا ہے۔

محقین کے مطابق مسوڑوں کے امراض کی شدت گردوں کے دائمی امراض کے پھیلاؤ کی رفتار بڑھا دیتی ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کروڑوں افراد ایسے ہیں جو گردوں کے امراض کے شکار ہوتے ہیں مگر انہیں اس کا علم ہی نہیں ہوتا۔

ہائی بلڈ پریشر، ذیابیطس، خاندان میں گردے فیل ہونے کی تاریخ یا 60 سال سے زائد عمر کے افراد میں گردوں کے امراض کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *