کوئٹہ بلوچستان بار کونسل کی جانب سے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ جاری کردہ اعلامیے کے مطابق روزمرہ کی اشیائے ضرورت خاص طور پر پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ عوام خصوصا وکلا برادری کے لیے شدید مشکلات کا باعث بن رہا ہے۔
بلوچستان بار کونسل حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ مہنگائی پر فوری قابو پایا جائے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں۔
اس ضمن میں بلوچستان بار کونسل نے اعلان کیا ہے کہ مہنگائی کے خلاف احتجاجا مورخہ 6 اپریل بروز پیر بلوچستان کے تمام عدالتوں میں مکمل ہڑتال کی جائے گی اور وکلا عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ کریں گے۔ تمام وکلا سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اس ہڑتال میں بھر پور شرکت کر کے عوامی آواز کو مضبوط بنائیں
