میلبورن (اے پی پی)پاپوا نیو گنی کے علاقے بوگین ویل میں سمندری طوفان ’’میلا‘‘ کے باعث 11افراد ہلاک ہو گئے ۔
’’ شنہوا ‘‘کے مطابق نیشنل براڈکاسٹنگ کارپوریشن نے بتایا کہ سینٹرل بوگین ویل کے علاقے اسیکو گاؤں میں لینڈ سلائیڈنگ سے گھروں کے ملبے تلے دب کر 8 افراد جاں بحق ہو گئے، 2مزید خواتین درخت گرنے سے ہلاک ہوئیں جبکہ تقریباً 12 افراد زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیے گئے ہیں۔
سمندری طوفان’’ میلا‘‘نے بحیرہ سولومن میں کیٹیگری 5 کی شدت اختیار کر لی تھی اور اس کے باعث مشرقی پاپوا نیو گنی اور جزائرسولومن میں شدید سیلاب اور تباہی ہوئی۔پاپوا نیو گنی کے وزیر اعظم جیمز ماراپے نے کہا کہ حکومت نے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں، جن میں متاثرین کو خوراک، صاف پانی، طبی سامان اور عارضی رہائش کی فراہمی شامل ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ہر متاثرہ علاقے، ہر جزیرے اور ہر کمیونٹی تک امداد پہنچے۔
