اہم خبر

50 سال بعد مخالف قوتوں کو ایک میز پر لانا غیر معمولی پیش رفت ہے، مراد علی شاہ

کراچی وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ 50 سال سے جو قوتیں آپس میں بات نہیں کرتی تھیں انہیں اسلام آباد لانا معجزے سے کم نہیں۔ پوری دنیا سے پولیو وائرس ختم ہو چکا، صرف پاکستان اور افغانستان میں موجود ہے۔

کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ50 سال سے جو قوتیں آپس میں بات نہیں کرتی تھیں انہیں اسلام آباد لانا معجزے سے کم نہیں اور سفارت کاری ایک پراسیس ہے، اس حوالے سے بلاول بھٹو بھی پوری طرح انگیج تھے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ خاتونِ اوّل آصفہ بھٹو نے انسدادِ پولیو مہم میں ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔ رواں سال سجاول میں پولیو کا 1 کیس سامنے آیا ہے۔ انسدادِ پولیو مہم کے دوران خواتین اہلکار بھی تعینات ہیں۔

رمشا خان نے خوشال سے شادی کی تصدیق کردی، وائرل تصاویر پر بھی خاموشی توڑ دی
لیاری ڈیولپمنٹ پروجیکٹ پر لوگوں کو تحفظات تھے، جب مخالفین کو اعتراض ہو گا تو ہی پتہ چلے گا کہ کام اچھا ہو رہا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے یہ بھی کہا ہے کہ قومی شناختی کارڈ بلاک کرنے کے خلاف عدالتی حکم موجود ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *