سپورٹس

پی ایس ایل میں ’ملتان سلطانز‘ کی واپسی: نئی فرنچائز سیالکوٹ سٹالینز کا نام تبدیل کرنے پر علی ترین کا ’شکریہ‘

پاکستان سپر لیگ کی نئی فرنچائز سیالکوٹ سٹالینز کا نام تبدیل کرنے سے ٹورنامنٹ میں پھر سے ’ملتان سلطانز‘ کی واپسی ممکن ہوئی ہے۔

پاکستان سپر لیگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر نے لاہور میں ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ’گوہر شاہ نے سیالکوٹ سٹالینز کا نام بدلنے کی درخواست کی۔ اس کے بعد سیالکوٹ سٹالینز کا نام بدل کر ملتان سلطانز رکھ دیا گیا۔‘

ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے میں یہ گنجائش رکھی گئی تھی کہ ’چھ ناموں میں سے کوئی ایک نام رکھا جا سکتا ہے۔‘

سیالکوٹ سٹالینز کے نام کی تبدیلی کے بعد ملتان سلطانز کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تشہیری ویڈیو شیئر کی گئی جس میں پہلے ایک گھوڑا دیکھا گیا ہے اور بعد میں پھر اس پر ایک گھڑ سوار کو بھی دکھایا گیا ہے۔

اس کے ساتھ یہ لکھا آتا ہے کہ ’ایک سٹالین کو ہمیشہ ایک سلطان کی ضرورت ہوتی ہے۔‘

پاکستان سپر لیگ کے سی ای او سلمان نصیر نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ پی ایس ایل کا پہلا میچ 26 مارچ کو حیدر آباد کنگز مین اور لاہور قلندرز کے درمیان لاہور میں ہوگا اور پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب بھی لاہور میں ہوگی۔

لاہور میں ایچ بی ایل پی ایس ایل کے سی ای او کے ساتھ پریس کانفرنس میں گوہر شاہ نے کہا کہ ’میری خواہش تھی کہ ملتان سلطانز پی ایس ایل میں رہے اور یہ میرے لیے بڑا ضروری تھا۔ کرکٹ اس انداز میں کھیلی جائے کہ جو پاکستان کرکٹ کی ضرورت ہے۔‘

انسٹاگرام پر ایک پیغام میں ملتان سلطانز کے نئے مالک کا کہنا ہے کہ وہ اس ٹیم پر اتنی محنت کرنے پر ترین فیملی کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *