ٹیکنالوجی

اسکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر نئی پالیسی، پابندی کا اعلان

لندن: برطانیہ کی حکومت نے بچوں کو موبائل فونز کے منفی اثرات سے بچانے کے لیے انگلینڈ کے اسکولوں میں اسمارٹ فونز پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانوی وزیرِ تعلیم بیرونس جیکی اسمتھ نے لارڈز میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ کی حکومت چلڈرنز ویل بینگ اینڈ اسکولز بل میں ترمیم پیش کرے گی۔

محکمہ تعلیم کے مطابق حکومت کے اس اقدام سے اسکولوں کے اس عمل کو قانونی حیثیت ملے گی جس پر وہ پہلے ہی عمل کر رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ایجوکیشن سیکریٹری بریجٹ فلپس رواں برس کے آغاز میں طلبہ کو اسکولوں میں تمام دن اسمارٹ فونز سے دور رکھنے کی ہدایت پہلے ہی دے چکی ہیں۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *