اچھرہ کے علاقے میں شاہ جمال ماشاءاللہ پلازہ کے گھے سے تین بچوں کی گلا کٹنی لاش برآمد ہوئیں، پولیس نے متضاد بیان پر والدین اور چچا کو حراست میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق 15 پر اطلاع ملی کہ دو بچیوں اور بچے کی لاشیں ملی ہیں، بچوں کو گلا کاٹ کر قتل کیا گیا۔ شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔
اچھرہ پولیس کے مطابق بچوں کے والد رمضان اور والدہ ردا کو متضاد بیانات پر حراست میں لیا گیا، دونوں سے تفتیش جاری ہے۔ رمضان اور ردا کی نو سال قبل شادی ہوئی۔
ریسکیو 1122 کے مطابق شاہ جمال ماشاءاللہ پلازہ سے تین بچوں کے گلا کاٹنے کی کال موصول ہوئی جس پر اہلکار و ایمرجنسی گاڑیاں جائے حادثے پر پہنچیں۔ کالر کے مطابق پلازہ میں تین بچوں کی لاشیں پڑی ہیں، تینوں بچوں کا گلا تیز دھار آلے سے کاٹا گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق 5 سالہ مومنہ بتول، 4 سالہ مومن رضا اور ڈیڑھ سالہ ام حبیبہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی۔ پولیس نے تفتیش کے لیے چچا کے علاوہ بچوں کے والد رمضان اور والدہ کو بھی حراست میں لے لیا۔
بچوں کے والد رمضان نے پولیس کو بیان دیا کہ گھر کو تالا لگا کر باہر گیا، جب واپس آیا تو بچوں کی لاشیں موجود تھیں۔
