پاکستان

سیوریج نظام کی بہتری کیلئے پنجاب کا بڑا قدم، صدی بھر چلنے والے پائپس تیار

پنجاب کو جدید سیوریج نظام کی جانب لے جانے کے لیے ایک بڑا قدم اٹھا لیا گیا ہے جہاں چین سے درآمد کی گئی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے 100 سالہ میعاد رکھنے والے سیوریج پائپس کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔

وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے جدید HDPE لائننگ پائپ فیکٹری کا افتتاح کیا، جس کی تقریب میں شاہد زمان لک، aسپیشل سیکرٹری محکمہ بلدیات، عماد افتخار ملک چیئرمین، سید زاہد عزیز ایم ڈی پی ایم ڈی ایف سی اور واسا افسران نے خصوصی شرکت کی۔

یہ جدید پیش رفت پی ایم ڈی ایف سی کی ورلڈ بینک ٹیم کے ساتھ تکنیکی معاونت کے باعث ممکن ہوئی، جس کے تحت جدید سیوریج پائپس کی مقامی سطح پر تیاری کا آغاز کیا گیا۔

ورلڈ بینک کاؤنٹرپارٹ ٹیم لیڈ کارلو البرٹو کی قیادت میں انجینئرز نے سنگاپور واٹر سینٹر کا ایکسپوژر وزٹ بھی کیا، جس سے حاصل ہونے والی بین الاقوامی تکنیکی معاونت نے منصوبے کو مزید مؤثر بنایا۔

نئی ٹیکنالوجی کے استعمال سے سیوریج پائپس کی عمر 25 سال سے بڑھ کر 100 سال تک ہو گئی ہے، جو اس منصوبے کی اہم کامیابی قرار دی جا رہی ہے۔ اس منصوبے میں چیئرمین پی ایم ڈی ایف سی عماد افتخار ملک کا کلیدی کردار رہا، جبکہ ان کے دورہ چین کے بعد چینی انجینئرز کی نگرانی میں جدید ٹیکنالوجی پاکستان منتقل کی گئی۔

این ایس اے پولیمر گروپ کے چیئرمین میاں سہیل نثار اور سی ای او میاں سعد سہیل نے مزید فیکٹریز لگانے کا اعلان بھی کیا ہے۔ اس اقدام کے تحت صوبہ بھر کے سیوریج منصوبوں کے لیے کم لاگت پر جدید پائپس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا، جس سے شہری انفرااسٹرکچر میں نمایاں بہتری متوقع ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *