کاروبار

اپریل کی مہنگائی رپورٹ جاری، قیمتوں میں 2.48 فیصد اضافہ سامنے آگیا

وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کر دی۔

روزنامہ جنگ کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مارچ کے مقابلے اپریل میں مہنگائی کی شرح میں 2.48 فیصد اضافہ ہوا۔

ماہانہ رپورٹ کے مطابق اپریل 2026ء میں مہنگائی کی سالانہ شرح 10.89 فیصد تک پہنچ گئی جبکہ وزارت خزانہ نے اپریل کے لیے مہنگائی کا تخمینہ 8 سے 9 فیصد لگایا تھا۔

رپورٹ کے مطابق جولائی 2025ء سے اپریل 2026ء تک اوسطً مہنگائی 6.19 فیصد رہی، جبکہ مارچ 2026ء میں سالانہ مہنگائی کی شرح 7.30 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔

کراچی، منشیات فروشوں کیخلاف بڑی کارروائی، گینگ کی سرغنہ انمول عرف پنکی گرفتار
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ سال اپریل میں مہنگائی کی سالانہ شرح 0.3 فیصد تھی۔

ماہانہ رپورٹ کے مطابق دیہی علاقوں میں ماہانہ بنیاد پر مہنگائی 2.9 فیصد بڑھی، جبکہ شہری علاقوں میں اپریل کے دوران مہنگائی میں 2.75 فیصد اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق دیہی علاقوں میں سالانہ مہنگائی 10.56 فیصد رہی۔ شہروں میں سالانہ مہنگائی کی شرح 11.11 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *