حکومتِ بلوچستان کے خصوصی ترقیاتی پروگرام BSDI فیز II کے تحت گورنمنٹ ڈگری کالج حب میں کمپیوٹر لیب کی مکمل تزئین و آرائش اور جدید کمپیوٹر سیٹس کی فراہمی کا منصوبہ کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے اس اقدام کو تعلیمی حلقوں اور طلبہ کی جانب سے بھرپور سراہا جا رہا ہے کالج کی پرانی اور ناکافی سہولیات کی حامل کمپیوٹر لیب کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا گیا ہے نئی کمپیوٹر لیب میں اپ ڈیٹڈ کمپیوٹرز بہتر فرنیچر انٹرنیٹ کی سہولت اور تکنیکی تعلیم کے لیے ضروری آلات فراہم کیے گئے ہیں جس سے طلبہ کو جدید آئی ٹی مہارتیں سیکھنے میں مدد ملے گی۔
طلبہ نے حکومتِ بلوچستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے سے انہیں معیاری اور جدید تعلیم کے مواقع میسر آئے ہیں جو ان کے مستقبل کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ پہلے کمپیوٹر سہولیات کی کمی کے باعث انہیں مشکلات کا سامنا تھا مگر اب وہ جدید ٹیکنالوجی سے مستفید ہو سکیں گے ۔تعلیمی ماہرین کے مطابق BSDI منصوبہ صوبے میں مثبت تبدیلیوں کا پیش خیمہ ثابت ہو رہا ہے اور اس کے نتائج معاشرے میں واضح طور پر نظر آنا شروع ہو گئے ہیں ایسے ترقیاتی منصوبے نہ صرف تعلیمی معیار کو بلند کرتے ہیں بلکہ نوجوان نسل کو ہنر مند بنا کر روزگار کے بہتر مواقع بھی فراہم کرتے ہیں۔
