انٹرنیشنل

بندوقیں خاموش، لیکن خطرہ ٹلا نہیں — ایران امریکا جنگ بندی کے بعد خطے میں کیا ہو رہا ہے

امریکی فورسز کے لیے خطرہ بننے والے ڈرون اور بوٹس کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھیں گے: مارکو روبیو
آبنائے ہرمز میں پھنسے بحری جہازوں کو نکالنے آپریشن روکنے کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی
ہم مسلمان صرف اللہ تعالیٰ کے سامنے سر جھکاتے ہیں، اللہ کے سوا کوئی دوسرا ہمیں مغلوب یا مجبور نہیں کر سکتا: ایرانی صدر
سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے لکھا کہ صدر ٹرمپ نے جرات مندانہ قیادت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پروجیکٹ فریڈم روکنے کا بروقت اعلان کیا جس پر ان کا شکر گزار ہوں۔

انہوں نے لکھا کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے پاکستان اور دیگر برادر ممالک، بالخصوص مملکتِ سعودی عرب اور ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی درخواست پر مثبت ردعمل، اس نازک دور میں خطے میں امن، استحکام اور مفاہمت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان ان تمام کوششوں کی بھرپور حمایت کے عزم پر قائم ہے جو تحمل، مکالمے اور سفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پُرامن حل کو فروغ دیتی ہیں، ہمیں امید ہے کہ موجودہ پیشرفت ایک دیرپا معاہدے کی راہ ہموار کرے گی جو خطے اور اس سے آگے پائیدار امن اور استحکام کو یقینی بنائے گی۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *