Uncategorized

سعودی عرب میں پاکستانی وردی نے کمال کر دیا — موٹروے پولیس افسر کی ایمانداری نے سب کا دل جیت لیا

ریاض نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے افسر نے سعودی عرب میں ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کر دی۔ترجمان نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے مطابق حج مشن ڈیوٹی کے دوران موٹروے پولیس افسر کو گمشدہ ہینڈ بیگ ملا جس میں 2000 سعودی ریال اور اہم دستاویزات موجود تھیں۔

موٹروے پولیس افسر نے ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے ہوٹل انتظامیہ اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے بیگ کے اصل مالک کا سراغ لگایا اور گمشدہ بیگ مکمل رقم اور دستاویزات سمیت اصل مالک کے حوالے کر دیا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون نے گمشدہ بیگ دستاویزات سمیت وصول کیا اور موٹروے پولیس افسر کی ایمانداری اور فرض شناسی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *