پاکستان

شاہین آفریدی نے بین الاقوامی کرکٹ میں 400 وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل کرلیا

ڈھاکاشاہین آفریدی نے بنگلا دیش کے خلاف جاری ٹیسٹ میچ میں ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی نے گزشتہ روز مومن الحق کو آؤٹ کرکے بین الاقوامی کرکٹ میں چار سو وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

یہ اعزاز حاصل کرنے والے وہ پاکستان کے پانچویں فاسٹ باؤلر بن گئے ہیں، ان سے پہلے 400 وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز وسیم اکرم، وقار یونس، عمران خان ، شعیب اختر اور عمرگل بھی حاصل کرچکے ہیں۔

شاہین آفریدی مجموعی طور پر پاکستان کے نویں باؤلر ہیں، ان سے قبل تین پاکستان سپنرز بھی یہ سنگ میل عبور کر چکے ہیں، ان میں ثقلین مشتاق، سعید اجمل اور شاہد آفریدی شامل ہیں۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *