اہم خبر

اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں توسیع پر اتفاق ہو گیا: امریکی محکمۂ خارجہ

مریکی محکمہ خارجہ کے مطابق واشنگٹن ڈی سی میں دو روزہ مذاکرات کے بعد اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 45 دن کی توسیع پر اتفاق ہو گیا ہے۔

ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ہم امید کرتے ہیں کہ یہ بات چیت دونوں ممالک کے درمیان پائیدار امن کو آگے بڑھائے گی، ایک دوسرے کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو مکمل طور پر تسلیم کیا جائے گا اور مشترکہ سرحد پر حقیقی سکیورٹی قائم کی جائے گی۔‘

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گذشتہ ماہ جنگ بندی کا اعلان کیا تھا تاہم اس کے باوجود اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا ہے۔

بدھ کے روز لبنان کی وزارت صحت نے کہا کہ اسرائیلی فضائی حملوں میں ملک کے جنوبی علاقوں میں 22 افراد ہلاک ہوئے، جن میں آٹھ بچے شامل ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ وہ جون میں مذاکرات کے سیاسی عمل کو دوبارہ شروع کرے گا۔

’29 مئی کو پینٹاگون میں ایک سکیورٹی ٹریک شروع کیا جائے گا جس میں دونوں ممالک کے فوجی وفود شرکت کریں گے۔‘

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *