اسلام آباد پاکستان نے دی ہیگ میں قائم ثالثی عدالت میں ایک بڑی قانونی جنگ جیت لی۔
عدالت نے سندھ طاس معاہدے (انڈس واٹرز ٹریٹی) کے تحت آنے والے دریاؤں پر بھارت کی طرف سے تعمیر کیے جانے والے پن بجلی منصوبوں کے لیے پانی ذخیرہ کرنے کی زیادہ سے زیادہ گنجائش کے حساب کتاب کے طریقہ کار پر پاکستان کے حق میں فیصلہ سنا دیا ہے۔
کیس کی حساسیت کے باعث اگرچہ عدالت ثالثی کا یہ فیصلہ ابھی باضابطہ طور پر شائع نہیں کیا گیا، تاہم اسلام آباد میں اسے ایک بڑی سفارتی اور قانونی کامیابی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
