لندن برطانیہ نے پناہ گزینوں کی عمر کے تعین کیلئے اے آئی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق برطانوی وزارت داخلہ کے مطابق آئندہ سال سے ایک جدید اے آئی سسٹم آزمائشی بنیادوں پر استعمال کیا جائے گا جو سرحد پر لی گئی تصاویر کا تجزیہ کر کے کسی شخص کی عمر کا اندازہ لگائے گا، اس اقدام کا مقصد ایسے بالغ تارکین وطن کی نشاندہی کرنا ہے جو خود کو کم عمر ظاہر کر کے پناہ کے نظام سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں۔
برطانیہ میں بغیر سرپرست آنے والے کم عمر پناہ گزین بچوں کو مقامی کونسلز کی جانب سے خصوصی رہائش اور نگہداشت فراہم کی جاتی ہے جبکہ انہیں قانونی تحفظ بھی حاصل ہوتا ہے جو ان کی پناہ کی درخواست کو آسان بناتا ہے۔
