تہران امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی پر ایران کا رد عمل آ گیا ۔
’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی جارحیت کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔
وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ ایران اپنی سرزمین پر ہونے والے کسی بھی حملے کا جواب ضرور دے گا۔
