پاکستان

وفاقی حکومت کا صوبوں کی ضرورت پوری کرنے کے لیے فوری طور پر 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا اعلان

اسلام آباد وفاقی حکومت نے صوبوں کی ضرورت پوری کرنے کے لیے فوری طور پر 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

عوام کو سستی اور معیاری گندم فراہم کرنے کی پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے وفاق اور تمام صوبوں کے درمیان گندم کی دستیابی، قیمتوں اور سپلائی کی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی جس میں باہمی اتفاقِ رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ پاسکوکے پاس موجود گندم کے ذخائر فوری طور پر صوبوں کی ضروریات کے مطابق فراہم کیے جائیں گے۔

مزید یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ چونکہ صوبوں کی مجموعی ضرورت پاسکو کے دستیاب ذخائر سے زیادہ ہے، اس لیے فوری طور پر10 لاکھ ٹن گندم درآمد کی جائے گی تاکہ ملکی ضروریات پوری کی جا سکیں اور مارکیٹ میں استحکام برقرار رہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *