لاہور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے منصورہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات کی، جس میں جماعت اسلامی پاکستان کے قائم مقام سیکرٹری جنرل نذیر احمد جنجوعہ اور سیکرٹری اطلاعات شکیل احمد ترابی بھی موجود تھے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی و سکیورٹی صورتحال، علاقائی امور اور عوام کو درپیش مسائل کے حل سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ فیلڈ مارشل کی مسلسل کاوشوں کے باعث خطے میں کشیدگی میں دوبارہ کمی آئی ہے۔
