بھمبر آزادکشمیرکے حلقےایل اے 6 کے پولنگ سٹیشن دربار بابا شادی شہید پر 2سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں تصادم ہوا ہے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ن لیگ کے امیدوار عبدالرزاق نے الزام لگایا ہے کہ مخالف پارٹی کے کارکنوں نے پولنگ سٹیشن پر جھگڑا شروع کیا،پولنگ سٹیشن نمبر95پر بھی آئی پی پی پی کارکنان نے جھگڑا کیا،دونوں پولنگ سٹیشن پر پولنگ روک دی گئی۔
دوسری جانب ڈی آر اوکا کہنا ہے کہ دربارباباشادی شہید کے ایک پولنگ سٹیشن پر تصادم کا واقعہ رپورٹ ہوا ہے،پولنگ سٹیشن پر شرپسندوں نے پولنگ باکس چھین کر آگ لگائی،ڈی آر او کا کہناتھا کہ جب بیلٹ باکس کو آگ لگائی گئی اس میں 232ووٹ تھے ،پولنگ سٹیشن پر ریٹرننگ آفیسر اور سکیورٹی اہلکار موجود ہیں۔
