لاہور یڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان، بیرسٹر ظفراللہ خان کو ایڈووکیٹ جنرل پنجاب مقرر کر دیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر پنجاب نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے نوٹیفکیشن پر دستخط کر دیئے۔ سابق ایڈووکٹ جنرل پنجاب امجد پرویز کے استعفے کے بعد عہدہ خالی ہوگیا تھا۔
سابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز نے لاہور ہائیکورٹ کا ایڈیشنل جج تعینات ہونے پر استعفیٰ دیا تھا۔
واضح رہے کہ نئے تعینات ہونے والے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب بیرسٹر ظفراللہ خان مسلم لیگ ن کے رہنما بھی ہیں۔
