اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت کی ضلعی عدلیہ میں ججز کے تبادلے اور نئی تعیناتیوں کے حوالے سے الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر اسلام آباد جوڈیشل سروس کے 4 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تبادلے کئے گئے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ محمد افضل مجوکہ کو جنڈر بیسڈ وائلنس کورٹ کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا ہے۔
