پاکستان

حسن مرتضیٰ کا آزاد کشمیر الیکشن میں دھاندلی کا الزام

لاہور پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکریٹری حسن مرتضیٰ نے آزاد کشمیر میں دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن میں ضابطۂ اخلاق کی دھجیاں اڑائی جاتی رہیں۔

روزنامہ جنگ کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حسن مرتضیٰ نے کہا کہ الیکشن کمیشن وہاں پر الیکشن ایجنٹ کا کردار ادا کرتا رہا۔

حسن مرتضیٰ نے ن لیگ پر نتقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے تو دھاندلی کی مثال قائم کر دی ہے، جس کا دل چاہے آپ اس کا مینڈیٹ چوری کر لیتے ہیں، نواز شریف کشمیر میں جا کر کہہ رہے ہیں مجھے وزیرِ اعظم بنا دیا جائے

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *