پاکستان

چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود کا ہیوسٹن میں ’’فورٹ بینڈ کاؤنٹی پریسنکٹ 3‘‘ کے دفتر کا دورہ

ہیوسٹن وزیراعظم کے یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے امریکہ کے سرکاری دورے کے دوران ہیوسٹن میں ’’فورٹ بینڈ کاؤنٹی پریسنکٹ 3‘‘ کے دفتر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ممتاز پاکستانی نژاد امریکی کاروباری شخصیت، شیخانی گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین، جے ڈی سی (JDC) یو ایس اے کے برانڈ ایمبیسیڈر اور’’سن آف پاکستان‘‘ (Son of Pakistan) علی شیخانی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

دورے کے دوران، چیئرمین پی ایم وائی پی (PMYP) کو پریسنکٹ کے انتظامی و آپریشنل ڈھانچے، قانون نافذ کرنے کے جدید طریقوں اور کمیونٹی پولیسنگ کے ماڈل کے بارے میں بریفنگ دی گئی، جس کے بعد انہوں نے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *