پاکستان

کراچی میں آج گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

کراچی محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج بادلوں کے برسنے کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابرآلود رہنے کا امکان ہے جبکہ شہر میں آج دوپہر یا شام میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق محکمہ موسمیات کے حکام نے بتایا کہ شہر کا کم سے کم درجۂ حرارت 29.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 36ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *