ارجنٹائن کے فٹبال اسٹار لیونل میسی نے اپنی کلب ٹیم انٹر میامی کے ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ یہ ملاقات امریکی صدر کی جانب سے ان کے کلب کو دسمبر میں میجر لیگ ساکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیتنے پر مبارکباد دینے کے لیے ہوئی۔
ملاقات کے دوران ٹرمپ نے میڈیا کے سامنے ایران میں جاری امریکی اور اسرائیلی حملوں کے حوالے سے تازہ معلومات فراہم کیں اور حالیہ بمباری کا ذکر کیا، جس میں سینکڑوں بچے ہلاک ہوئے۔ اس موقع پر لیونل میسی، لوئس سواریز اور ان کے ساتھی کھلاڑیوں نے ٹرمپ کے بیان پر تالیاں بجائیں۔
اس ردعمل کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا، جہاں صارفین نے کھلاڑیوں کے رویے کو غیر مناسب اور متنازعہ قرار دیا۔ یہ واقعہ عالمی کھیل اور سیاست کے تعلقات پر بحث کا باعث بھی بنا۔
