انٹرنیشنل

ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع

واشنگٹن امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے کہا ہے کہ امریکا ایران کے خلاف ایسے بڑے فوجی حملے کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے جن کی شدت دوسری جنگِ عظیم کے بعد کم ہی دیکھی گئی ہو۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پیٹ ہیگسیتھ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فوج ہر ممکن کارروائی کیلئے مکمل طور پر تیار ہے، پینٹاگون کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہر وقت تیار ہے اور امریکی افواج کو مکمل جنگی تیاری کی حالت میں رکھا گیا ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *