رتگال کے معروف فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کی شادی کی افواہ نے ان کے مداحوں کو ایسی اُلجھن میں ڈال دیا کہ سینکڑوں افراد غلط شادی میں پہنچ گئے۔
رونالڈو اور ان کی منگیتر جورجینا روڈریگز کی شادی کی افواہیں گذشتہ ہفتے سے کردش کر رہی ہیں، جس کے بعد 8 اگست کو مداح فنشل کیتھیڈرل کے باہر جمع ہوگئے۔تھیں، جبکہ ان کے دُلہا کا نام ’فابیو‘ تھا۔
فنشل کیتھیڈرل نے بعد میں سوشل میڈیا پر بتایا کہ صحافیوں، سیاحوں اور مداحوں کی بڑی تعداد کے باعث دُلہن کے لیے چرچ میں داخل ہونا بھی مشکل ہوگیا تھا۔
کیتھیڈرل نے نکول اور فابیو کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اس نے چرچ کے باہر اس سے پہلے’کبھی ایسی صورت حال نہیں دیکھی۔‘
دلچسپ بات یہ ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو نے بھی اس غلط فہمی پر ناراضی کے بجائے خوب لطف اٹھایا۔
مقامی اخبار کی جانب سے ہجوم کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیے جانے پر رونالڈو نے کمنٹس میں ہنستے ہوئے ایموجیز کے ذریعے ردِعمل دیا۔
شادی میں شریک ایک مہمان نے مقامی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ’ہمیں ایسا لگ رہا ہے جیسے ہم مشہور ہوگئے ہیں۔‘
ایک اور مہمان نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ لوگ سمجھ بیٹھے کہ رونالڈو بغیر کسی سکیورٹی کے اسی روز شادی کرنے والے ہیں۔
واقعے کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو صارفین نے بھی خوب تبصرے کیے۔ کسی نے اسے ’انٹرنیٹ کی افواہوں کی طاقت‘ قرار دیا، تو کسی نے سوال کیا، ’آخر یہ افواہ شروع کس نے کی؟‘
بعض صارفین نے اسے ’انٹرنیٹ کا بہترین مذاق‘ قرار دیا، جبکہ کچھ نے کہا کہ رونالڈو کی شادی کی افواہ نے اصل دلہا دلہن کو ان کی اپنی شادی میں ہی مشہور کردیا۔
کرسٹیانو رونالڈو اور جورجینا روڈریگز نے اگست 2025 میں منگنی کی تھی۔ دونوں 2017 سے ایک ساتھ ہیں اور قریباً ایک دہائی سے تعلق میں ہیں، تاہم انہوں نے اب تک اپنی شادی کی تاریخ باضابطہ طور پر ظاہر نہیں کی۔
انٹرنیشنل
رونالڈو کی شادی سمجھ کر مداح غلط تقریب میں پہنچ گئے، فٹ بالر بھی ہنس پڑے
